18-Apr-2022 دوسرا سہرا
نورچشم عمران خان کا دوسرا سہرا
ادھیڑ دولہوں پہ لگتا ہے کیا بھلا سہرا
مرے بنے کو مبارک ہو دوسرا سہرا
رخ تباہ پہ یہ بے مثال لگتا ہے
کھنڈر سے چہرے پہ سہرا کمال لگتا ہے
مزا بلا کا ملے دوسری زنانی میں
ٹوئسٹ آتا ہے بوڑھوں کی زندگانی میں
قدیم مقبرے کیا عالیشان لگتے ہیں
حسین سہرے میں بوڑھے جوان لگتے ہیں
مکاں پہ جیسے پلستر نیا چڑھاتے ہیں
ادھیڑ دولہے دلہن نوجوان لاتے ہیں
ہر ایک سال نئی لائے ہیں یہ عمرانی
اننگ پیار کی کھیلی ہر ایک طوفانی
کبھی نظر میں سمائی نہیں بہو دیسی
لگایا ہاتھ نہ دیسی کو پی ہے انگریزی
قحط ہے پاک میں اتنا پری جمالوں کا
ودیش میں ہے سسر پاک کے جیالوں کا
حسین چہروں سے خالی کراچی و لاہور
یہاں کی ایک حسینہ نہیں ہے قابل غور
کبھی ہے چین کی دلہن کبھی ہے جاپانی
رہی نہ سہرے سے محروم ان کی پیشانی
جمیکا شمع ثریا صبا ہو یا شبنم
نکاح میں رہی ان کے برآمدی بیگم
نیا جو پھول چمن میں کھلا مسلتے رہے
تمام عمر میاں بیویاں بدلتے رہے
طلب رہی ہے نئی بال کی ہر اوور پہ
کبھی چمیلی پہ نظریں کبھی صنوبر پہ
یہ بیگمات میں توحید کے نہیں قائل
گئی جو زہرہ رقیہ پہ ہو گئے مائل
ہو آپ اسی کے اور سولہ سال کی بیگم
دعا کرو کہ کہیں آخری بھی سہرا ہم
احمدعلوی
Reyaan
22-Apr-2022 08:13 AM
Very nice 👍🏼
Reply
Renu
19-Apr-2022 08:35 AM
بہت اچھے
Reply
Ahmed Alvi
19-Apr-2022 10:15 PM
بہت شکریہ
Reply
Gunjan Kamal
19-Apr-2022 07:56 AM
Very nice
Reply
Ahmed Alvi
19-Apr-2022 10:15 PM
بہت شکریہ
Reply